تمام ڈسپوزل اور ورکس پر تمام مشینری اور جرنیٹر کو سٹینڈ بائی رکھا جائے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا مختلف امور امور کی بہتری کے حوالے سے چنیو ٹ کا تفصیلی دورہ ، ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اشفا ق رسول ، سی او ضلع کونسل محمد فیاض ، مینیجر ستھرا پنجاب کے ہمراہ کوٹ محمد یار ، لاہور روڈ جامن کالونی و دیگر علاقوں کا ددرہ کیا ، جوہڑوں کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے سکیمیں بنا کر منظور کروانے اور فوری نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کے لیے سی او ضلع کو نسل کو ٹاسک تفویض کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ستھراپنجاب کے مینیجرکو تمام علاقوں میں میگا صفا ئی آپریشن کی بھی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کوٹ محمد یار و دیگر علاقوں میں سیوریج کے پانی نکاسی کی درینہ مسئلہ ہے جسا حل ہونا نہایت ضروری ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا سول ڈیفنس آفیسر / سیکر ٹر ی ڈی آر ٹی اے سائرہ رفیق و دیگر کے ہمراہ حاجی سنز پیٹرول پمپ اور بخشی اڈا کا وزٹ ، ڈپٹی کمشنر نے دونوں سائٹس پر مختلف امور جن میں بہترین واش رومز ، بیٹھنے کے بہتر انتظامات ، حفاظتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا اور مزید بہتری بارے انچارج پیٹرول پمپ ، انچارج بخشی اڈا کو موقع پر ہدایات جاری کیں ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول ، ایم ڈی واسا و دیگر کے ہمراہ جھنگ روڈ ڈسپوزل اور معظم شاہ ڈسپوزل ورکس کا وزٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں