تمباکو کی برآمدت نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا

کراچی (بیوروچیف) پاکستانی تمباکو کی برآمدات نے تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بلند ترین سطح کو چھو لیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2025میں تمباکو کی برآمدات 3 کروڑ 40لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کا ریکارڈ ہائی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال 25-2024کی اسی مدت کے دوران 6کروڑ 81لاکھ ڈالر تھا۔ پاکستانی تمباکو کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے تین ماہ میں 8 فیصد زیادہ رہی۔ماہرین کے مطابق تمباکو کی برآمدات میں اس اضافے کی بنیادی وجوہات میں عالمی طلب میں اضافہ، بہتر کوالٹی کنٹرول اور برآمدی پالیسی میں سہولتیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں