تمنا بھاٹیا کے نو انٹری2 میں شامل ہونے کے امکانات

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا کے نو انٹری 2 میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اعلان کردہ فلم نو انٹری 2 میں ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے حوالے سے کہا جارہا ہے معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کو اس فلم میں اہم خاتون کردار کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق ان کا کردار پہلی فلم میں بپاشا باسو کے کردار سے مشابہ ہوگا۔ تمنا کے اس مزاحیہ فلم میں شامل ہونے کی خبروں سے مداح خوش ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں