تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا الیکشن لڑیں گے

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے جلد ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تمیم اقبال نے بورڈ کے انتخابی طریقہ کار پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران بی سی بی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ ہو گا’تمیم اقبال نے جنوری 2025 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔تمیم اقبال کچھ عرصہ قبل دل کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ان کی کرکٹ میں مختصر واپسی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں