تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں پھر بازی لے گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) انکم ٹیکس ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ بدستور سب سے آگے رہا ہے، ایف بی آر کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اس طبقے نے نمایاں اضافی ٹیکس جمع کرایا۔جولائی سے فروری کے دوران تنخواہ دار افراد نے365ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا جو گزشتہ سال اسی مدت کے 332 ارب روپے کے مقابلے میں 33 ارب روپے زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے ریٹیلرز، ہول سیلرز، برآمد کنندگان سمیت دیگر کاروباری طبقات کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مسلسل بڑھا ہے جس سے اس طبقے کی شراکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں