40

تندرست ہوں’انتقال کی خبریں جھوٹ ‘قائم علی شاہ

کراچی (بیوروچیف)سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ نہیں ہوا، میں تندرست ہوں، آج سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی گئی۔اپنے ویڈیو بیان میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ میں اس وقت کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں اور صحت یاب ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلی ہاس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی موجود تھا۔سابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں