تندور مالکان کا متحدہوکرجدوجہد کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شہرکے تندور مالکان نے انتظامیہ کے نارواسلوک ، ناجائز چالانات اورجرمانوں کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔ رانا عدنان خاں کی قیادت میں نان روٹی بیکرزایسوایشن کی تنظیم سازی شروع کردی گئی ہے۔شہربھر کے تندور مالکان اور مزدورں کی رجسٹریشن کاعمل جاری۔شہرکے مختلف علاقوں میں تندورمالکان سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راناعدنان خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے جب روٹی کی قیمت13روپے مقررکی گئی تھی تب تندورمالکان کوآٹا3ہزارروپے من ملتاتھا اور سلنڈر کی قیمت 8500روپے تھی جبکہ آج آٹا 4200 سے 4800روپے من اور سلنڈر کی قیمت 14500روپے ہوچکی ہے لیکن تندورمالکان کو اسی سرکاری ریٹ یعنی13 روپے روٹی فروخت کرنے کا حکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں