تنقید انہی لوگوں پر ہوتی ہے جو اہم ہوتے ہیں’ فہد مصطفی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفی نے رنگت کے حوالے سے پائے جانے والے تاثر پر کھل کر بات کرتے ہوئے ایک حوصلہ افزا پیغام دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔فہد مصطفی، جو جیتو پاکستان پر اپنی کامیاب میزبانی اور متعدد ڈراموں و فلموں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، حال ہی میں وسیم بادامی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر وہ اپنی نئی فلم آگ لگے بستی میں کی تشہیر بھی کر رہے تھے اور ساتھ ہی اپنے کیریئر اور انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا شوبز انڈسٹری میں ہیرو یا ہیروئن بننے کے لیے گوری رنگت ضروری ہے؟ اس پر فہد مصطفی نے واضح انداز میں کہا کہ وہ خود گورے نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں