تنقید کرنیوالے وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی کی تقلید کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی گھٹنے کے بعداب آ نکھ پرسیاست نہ کرے بلکہ قومی معاملات کوترجیح دی جائے تما م جماعتوں کو متحد ہو کر ملکی مسائل کیلئے حکومت کاساتھ دیناچاہئے- انہو ں نے کہا کہ میاں نواز شریف سمیت پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت کی وجہ سے آج ہم کھلی اور آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کم عرصے میں عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور باالخصوص غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ہر سطح پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا -انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی کی تقلید کریں حکومت مثبت تنقید برداشت کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں