تنہائیاں کا ری میک بنا تو نئی ثانیہ کون ہوگی؟ مرینہ نے بتادیا

کراچی(شوبز نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ مرینہ خان نے ڈرامہ تنہائیاں کے ری میک کیلئے ثانیہ اور قباچہ کے کرداروں کے لیے اپنی پسند بتا دی۔مشہور زمانہ ڈرامہ تنہائیاں میں ثانیہ کا یہ جاندار کردار مرینہ خان نے خود ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دور کی اگر ڈرامے کا ری میک بنے تو پاکستان کی 2اداکارہ ہانیہ عامر اور دنانیر اس کردار کیساتھ انصاف کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں