توانائی بحران،پنجاب پولیس کی گاڑیوں کا پٹرول کوٹہ50فیصد کم

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس کے افسران کے لیے پٹرول اور سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات جاری کر د ئیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی ہدایات اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں وقلت کے خدشات کے پیش نظر مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کر دہ مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کی گاڑیوں کا پٹرول کوٹہ 50فیصد کر دیا گیا ہے۔افسران کے ساتھ پروٹوکول گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نئی گاڑیوں کی خریداری پر جون 2026تک پابندی ہوگی، جبکہ پہلے منظور شدہ گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ہوگی۔ مراسلے کے مطابق عملے کے لیے ہوم ورک اور ضروری افسران کو دفتر بلانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے۔ سرکاری میٹنگز اب ورچوئل یا آن لائن کی جائیں گی،عوام سے بھی کھلے مقامات پر اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے تمام افسران کو یہ مراسلہ بھجوا کر پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ توانائی کی بچت اور وسائل کے مثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں