توانائی بچت منصوبے میں توسیع کا اعلان

لاہور( بیورو چیف)پنجاب حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے توانائی بچت منصوبے میں توسیع کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بجلی کے موثر استعمال، اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔محکمہ توانائی پنجاب نے منصوبے کی توسیع کیلئے5ارب روپے کے فنڈز مانگے ہیں،پنجاب کے سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں میں شمسی توانائی کے جال بچھائے جائیں گے،30میگاواٹ سولر منصوبہ ورلڈ بینک کے پی جی ڈی پی پروگرام کے تحت مکمل ہوگا،پی اینڈ ڈی بورڈ دیگر سکیموں کے بجٹ سے فنڈ نکال کر اس سکیم کو مہیا کرے گا۔منصوبہ دسمبر 2025تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پہلے سہ ماہی میں فنڈز ریلیز ہوں گے،صوبائی کابینہ سے 5ارب 8کروڑروپے اضافی فنڈزکی منظوری لی جائے گی،توانائی بچت منصوبے سے سالانہ کروڑوں روپے کی بجلی کی لاگت میں کمی متوقع ہے،سولر سسٹمز سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں