توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے نئی پالیسی تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ۔توانائی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومتی کاوشیں جاری ہیں۔ گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہیں جس سے 35فیصد نجی سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہونے کا امکان ہے ۔اس نئی پالیسی کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں سرکاری و نجی شراکت داری کو یقینی بنانا ہے ۔پالیسی کے باعث توانائی کا شعبہ 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری حاصل کر سکے گا۔ صدر یونائیٹڈ انرجی پاکستان، محمد ظہیر عالم کے مطابق نئی پالیسی توانائی کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے ۔چیئرمین پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم، علی مرتضی عباس نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے گیس کی دریافت اہم کامیابی ہے ۔سی ای او، او جی ڈی سی، احمد حیات نے امید ظاہر کی کہ گیس کی خریدو فروخت کے سلسلے میں صوبوں کی شراکت داری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔پاکستان کی توانائی پالیسی سے مقامی گیس کی فراہمی میں استحکام، غیر ملکی ذخائر کی بچت کا امکان ہے ۔نئی پالیسی کے ذریعے روزگار کے مواقع سمیت اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پالیسی سطح پر کیے جانے والے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں