توحید ہریدوئے امپائرسے تکرار پرایک میچ کیلئے معطل

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) محمڈن اسپورٹنگ کلب کے کپتان توحید ہریدوئے کو امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا۔ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ابھانی کے خلاف میچ میں دوسری اننگز کے ساتویں اوور کے دوران توحید ہریدوئے نے آن فیلڈ امپائرز سہیل احمد اور شرف الدولہ ابن سیاکت سے بحث کی۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیسر عبادت حسین کی گیند ابھانی کے بیٹر ایم متھون کے پیڈز پر لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں