30

توشہ خانہ ریکارڈ’ عوام دیوالیہ اشرافیہ کے وارے نیارے

اسلام آباد (بیوروچیف) حکمرانوں’ سیاستدانوں اور اعلی حکام نے جواہرات، زیورات، ہیروں سے مرصع طلائی گھڑیوں، بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر نادر اور قیمتی اشیا کی شکل میں غیر ملکی عمائدین سے گزشتہ20سال کے دوران تحائف کی شکل جو خزانہ حاصل کیا۔ ان میں 150رولیکس، گھڑیاں، بلٹ پروف، بی ایم ڈبلیو گاڑیاں’21قیراط کا طلائی تاج بھی شامل ہیں۔ جن کا جاری حالیہ ریکارڈ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ اس وقت 22کروڑ نفوس پر مشتمل پاکستان اقتصادی دیوالیہ پن کے دہانے پر ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں