فیصل آباد(پ ر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے میاں نوازشریف نے جس طرح توانائی بحران کوختم کیاچوتھی باروزیراعظم منتخب ہونے کے بعد معاشی بحران کابھی وہی خاتمہ کریں گے۔ توشہ خانہ پرریلیف کاتحفہ دینے والوں کاخانہ خراب ہوگا۔ 9مئی کے واقعات نے حالات اورسیاسی موسم کی تبدیلی میں مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔پی ٹی آئی حکومت اورعوام کے دلوں سے گرنے کے بعد ڈالر بھی گرنے لگااورروپے کاوقاربڑھنے لگاہے۔ میاں نوازشریف کی قیادت میں سیاسی اورمعاشی استحکام کی ابتداہوچکی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کاعام انتخابات میں سیاسی خاتمہ لکھی دیوارنظرآرہا ہے ۔
43