توشہ خانہ کیس،بانیPTIاور بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد (عظیم صدیقی) توشہ خانہ کیس میں بانی PTI اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور’ استغاثہ کوئی جامع شواہد ثبوت پیش کرنے میں ناکام’ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت درخواستیں منظور کیں۔ عدالت نے 50/50ہزار روپے کے عوض ضمانتیں منظور کر لیں، بانی PTI کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف الزام تراشی کیس میں بھی ضمانت منظور کر لی، احتجاج کیس میں موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے بھی ضمانت منظور کی پراسیکیوشن بانی PTI کے خلاف کسی کیس میں ثبوت پیش نہ کر سکی۔ اس لئے 50ہزار کے عوض ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں