”توڑی”کو لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر محنت کش زندہ جل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری کے نواح میں گندم کے بھوسے توڑی کو لگائے جانے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر محنت کش زندہ جل گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سٹی سمندری کا رہائشی 60سالہ صابر حسین ولد محمد طفیل نے توڑی جلانے کیلئے آگ لگائی تو ہوا کے باعث آگ پھیل گئی تو آگ کی لپیٹ میں آ کر مذکورہ نوجوان بری طرح جھلس گیا۔ اہل خانہ علم ہونے پر تشویش ناک حالت میں سمندری ہسپتال لائے جہاں اسے فیصل آباد ریفر کیا گیا جہاں پرڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں