فیصل آباد(پ ر) تکریمِ استاد طلبہ پر فرض ہے۔ طلبہ اور اساتذہ کے مابین حقوق و فرائض کی احسن ادائیگی کے بغیر نظام تعلیم کامیاب نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار محترمہ ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان نے یوم اساتذہ کے موقع پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کے عروج و زوال کی تاریخ میں مکتب اور استاد کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
34