5

تھانوں میں شہریوں کو سر اور جناب کہہ کر مخاطب کرنا لازمی قرار

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس میں احتساب اور اصلاحات کے لیے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کاخصوصی پراجیکٹ لانچ کردیاگیا،تھانوں،دفاتر اورناکوں پرشہریوں کو سراورمیڈم کہہ کر مخاطب کیا جائیگا، سائلین سے بدسلوکی اورشنوائی نہ ہونے پر افسر انکاکڑا احتساب ہوگا، قواعد وضوابط طے کر لیے گئے۔ شہریوں سے بدسلوکی پرسخت کارروائی ہوگی، تھانوں میں سر، میڈیم جناب کہہ کرمخاطب کیا جائے گا، پنجاب پولیس میں اصلاحات کا نیا دور شروع ہوگیا۔ چھاپہ مار کارروائیوں سمیت تمام آپریشنز ریکارڈ کیے جائیں گے، تھانوں کے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے لیے پینک بٹن نصب ہوں گے، کرپشن،اختیارات سے تجاوز، بداخلاقی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام تھانوں کے کیمرے آپریشنل اوربراہ راست مانیٹرنگ سینٹرل پولیس آفس میں کی جائے گی۔ مقدمات کے اندراج اورتفتیش میں تاخیرکی روایت ختم کرنے کے لیے حکمت عملی بھی تشکیل دیدی گئی، آئی جی پنجاب عبد الکریم نے خودسائلین اوردرخواست گزاروں کو فون کرکے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ احتسابی نظام کی ازسرنو تشکیل سے نہ صرف انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی بلکہ پولیس پرعوام کاااعتماد بھی بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں