35

تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات ملازمین کی من مانیاں

ساہیوال(بیوروچیف) شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے،بد تمیزی اور مقدمہ درج نہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی شہری کی شکایت پر ایس ایچ او تھانہ فرید ٹائون اصغر بھٹی اور فرنٹ ڈیسک کا ملازم امتیاز احمد معطل۔تفصیل کے مطابق چک نمبر86/6.Rکے رہا ئشی احمد سے واردات کے دوران ملزمان نے موٹر سائیکل چھین لی جس پر احمد نے 15پر کال کر کے پولیس کو آگاہ کیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ فرید ٹائون اصغر بھٹی نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے اور جاتے ہی احمد کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور اس کے گھر والوں و دیگر رشتہ داروں کو بھی برا بھلا کہتے رہے ۔زمین پر بٹھا کر اسے ذلیل کرتے رہے مو قع پر آنے والے ہمسایوں کو بھی گالی گلوچ کرتے ہوئے گاڑی میں بٹھا لیا ۔احمد اور اہلیان نے منت سماجت کر کے جان چھڑوائی جب احمد موٹر سائیکل چوری کی در خواست لے کر فرنٹ ڈیسک پر پہنچا تو فرنٹ ڈیسک کے ملازم امتیاز احمدنے در خواست وصول کر نے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ایس ایچ او کی اجازت کے بغیر در خواست وصول نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں