تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں شہری لاکھوں روپے نقدی رقم اور قیمتی اشیا سے محروم ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سدھار کے رہائشی نثار انور سے 11ہزار روپ نقدی رقم ،غلام شبیر کے گھر سے الماری میں رکھی رقم 4لاکھ 80ہزار روپے نقدی رقم ،چلڈرن ہسپتال کے قریب سے جاوید اقبال سے موبائل فون ،چینچل سنگھ والا وقاض کے گھر سے نا معلوم افراد دیوار پھلانگ کر 25000 ہزار نقدی رقم ،طلائی زیورات ،موبائل فون اور 230ر ب چوہلہ پلی کے قریب سے غلام مصطفی سے 10ہزار روپے نقدی رقم اور 80ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور سدھار جھنگ روڑ پر واقع فراز حمید کی ماربل فیکٹری کے دفتر سے 25000ہزار روپے نقدی رقم اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرا ر ہو گئے پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں