تھانہ بچیانہ نے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ بچیانہ پولیس نے 1شخص کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ضیا الحق کی ہدایت پر سب انسپکٹر تھانہ بچیانہ عدنان نے پولیس کے ہمراہ7چک کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص ذیشان کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ آتشبازی کا سامان فروخت کرنا قانونی جرم ہے آتشبازی کے سامان کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں پولیس نے پکڑے جانیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں