تھانہ بچیانہ نے دو منشیات فروشوں کو قابو کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس پی جڑانوالہ ضیاء الحق کی ہدایت پر تھانہ بچیانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پہلے ملزم اطہر خان ولد شوکت علی کے قبضے سے 1500گرام چرس برآمد کی،جبکہ دوسرے ملزم غلام عباس ولد ریاست کو ریلوے پھاٹک 656/7پر سے 20لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی جڑانوالہ ضیا الحق نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں