تھانہ بچیانہ کے نئے کمرہ ،برآمدہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف

جڑانوالہ(نامہ نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے جاری 5 لاکھ سے زائد کی گرانٹ سے تھانہ بچیانہ میں نئے کمرہ اور برآمدہ کی تعمیر کے دوران مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف،کمرہ اور برآمدہ کی تیاری کیلئے پولیس مخیر حضرات سے بھی پیسے لینے لگی،عوامی سماجی حلقوں کا آڈٹ اور میٹریل کی لیبارٹری کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ میں نئے کمرہ اور برآمدہ کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 5 لاکھ 30 ہزار روپے کی گرانٹ جاری ہوئی جس پر تھانہ میں نئے کمرہ اور برآمدہ کی تعمیر کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے کمرہ اور برآمدہ کی تعمیر کیلئے مبینہ طور پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ گورنمنٹ کی جانب سے گرانٹ جاری ہونے کے باوجود پولیس تھانہ میں آنیوالے سائلین اور مخیر حضرات سے بھی مبینہ طور پر فنڈز لے رہی ہے محرر تھانہ مبینہ طور فنڈز میں بھی ہیر پھیر کر رہا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں میں خدشات پائے جا رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،ائی جی پنجاب،ار پی او،سی پی او فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ بچیانہ میں نئے کمرہ اور برآمدہ کی تعمیر کیلئے جاری فنڈز کا آڈٹ کیا جائے اور تعمیر کیلئے استعمال ہونیوالے میٹریل کی لیبارٹری کروائی جائے جبکہ اختیارات کا مبینہ طور پر ناجائز استعمال کرنے کی پاداش پر ملوث پولیس ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں