26

تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے روزانہ کی بنیاد پراوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔کمپلینٹ سیل کو لوگوں سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام،بروقت انصاف کی فراہمی،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔تھانہ جات میں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں