تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی کارروائی،40لیٹر شراب برآمد،2ملزمان گرفتار

صفدرآباد(نامہ نگار)تھانہ خانقاہ ڈوگرا ں پولیس کی کارروائی40 لٹر شراب برآمد۔2 ملزمان کو حراست میںلے لیا۔ اطلاعا ت کے مطابق پولیس تھانہ خانقاہ ڈوگراں تحصیل صفدرآباد کے ایس ایچ او ررضوان حیدر کمبوہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد کاشف ورک اور دیگر پولیس ملازمین نے چادر چک کے قریب جارج مسیح سکنہ مریم آباد کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ 40 لٹر شراب کین میںڈال کرسپلائی کرنے جا رہا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے جس میں اس کے دیگر ساتھیوں کے ٹھکانے کا پتہ چلا کر مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں