29

تھانہ درابن کی حدود میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)تھانہ درابن کی حدود میں قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ، دو مختلف واقعات میں دونوں گروپوں کے دو افراد قتل کردیئے گئے ،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میں 75سالہ عظیم خان ولد افضل نے قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بیٹا مبین اور بھتیجا نذیرپانی بھرنے کیلئے گڈتل پر گئے جہاں پر ملزم سمیع اللہ ولد نوشیر اور اکبرولد شیرو نے انکو پانی بھرنے سے منع کیا ، اس پر میں اور بھتیجا مقتول اختر منیر آئے تو ملزمان نے ہم تمام افراد پر فائرنگ کردی خوش قسمتی سے ہم بچ گئے تاہم 40سالہ بھتیجا اخترمنیر ولد غلام یاسین فائرنگ سے شدید زخمی کر موقع پر جاںبحق ہوگیاہماری آپس میں مخالفین سے قتل مقاتلے کی پہلے سے دشمنی چلی آرہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں