تھانہ روشن والا کی کارروائی،بدنام زمانہ منشیات سپلائر گرفتار

ڈجکوٹ(نامہ نگار)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ روشن والا پولیس کی بڑی کارروائی ‘ ایس ایچ او تھانہ روشن والاغازی حق نواز کی سربراہی میں اے ایس آئی ریاست علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ ملزم محمد کاشف کوگرفتار کر لیا۔ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش اور متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ کے قبضہ سے آئس 1کلو 500گرام برآمد کر لی’ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ روشن والا میں مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کہا کہ منشیات فروشوں ، سپلائر زاور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں