تھانہ ستیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ ستیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 38 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ساتھی فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی نے نفری کے ہمراہ چک نمبر 31گ ب موڑ پر دورا ن گشت ناکہ لگا رکھا تھا اور اسی دوران موٹر سائیکلوں پر بیٹھے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور چک نمبر 91گ ب کی جانب فرار ہو گئے پولیس کے تعاقب پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ایک ڈاکو کو پولیس نے حراست میں لیکر اسے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ اسکے دیگر 5 ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے ڈاکو کی شناخت اللہ دتہ عرف دتو ساکن 39 گ ب کے نام سے ہوئی ہے اور اسکے خلاف سنگین نوعیت کے 38 مقدمات درج ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں