تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ جھوٹا نکلا

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ جھوٹا نکلا،خاتون نے مخالفین کو پھنسوانے کیلئے ڈارمہ رچایا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کی رہائشی فوزیہ نے 15پر کال کی کہ 4کس افراد نے گھر داخل ہو کر کالرہ سے ریپ کیا اور نقدی چھین کر لے گے اطلاع موصول ہوتے ہی ایس پی جڑانوا لہ ڈویژن ضیا الحق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے،جس پر فوزیہ نے پولیس کو بتایا کہ بتایا کہ عدیل ،سفیان،اور شاہد نے مبینہ طور پر اسکے ساتھ زیادتی کی ہے پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کی کال کرنے والی خاتون کا خاوند قتل کے مقدمہ 454/23تھانہ روڈالہ روڈ میں بند جیل ہے جبکہ الزام علیہ عدیل اور سفیان دونوں سگے بھائی ہیں جو مقدمہ نمبر 454/23میں مقتول ذوالفقار کی بیوی اللہ معافی کے بھانجے ہیں پولیس تھانہ سٹی نے حالات وقوعہ مشکوک ہونے پر کالرہ سے پوچھ گچھ کی گئی تو فوزیہ نے بتایا کہ اسکے ساتھ کسی نے زیادتی نہ کی ہے۔ 15پر کال محض مخالفین کو وقوعہ میں نامزد کرنے کیلئے کی تھی پولیس کے مطابق کالرہ فوزیہ نے تحریری اور وڈیو بیان میں محض مخالفین کو وقوعہ بنا کر نامزد کرنے کیلئے 15پر کال کرنے کا بھی اقرار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ جڑانوالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں