چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی پی او وسیم ریاض کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی عمران اعجاز کاہلو اور سب انسپکٹر خاور عباس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔ تین ملزم گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وسیم ریاض کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی عمران اعجاز کاہلو اور سب انسپکٹر خاور عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عامر سجاد۔ شیراز اور زاہد الطاف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 126 لیٹر شراب برآمد کر لی گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کر لیے گئے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی اور سب انسپکٹر خاور عباس کا کہنا تھا کہ ہم منشیات کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھیں گے معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔
30