تھانہ سٹی گوجرہ کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،خواتین سمیت نصف درجن افراد گرفتار

گوجرہ (نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس کا بدکاری کے اڈا پر چھاپہ تین تتلیوں سمیت نصف درجن افراد گرفتارکرلئے۔مقدمہ درج کر لیاگیا۔معلوم ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ مقدس عرف پٹھانی نے محلہ علی پارک میں بدکاری کا اڈا قائم کرکے کچھ لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے گھر بلا رکھا ہے جس پر سٹی پولیس گوجرہ نے چھاپہ مار کر اڈے سے مقدس عرف پٹھانی زوجہ زاہد، مقدس زوجہ ندیم، سیما ء دختر اللہ دتہ، کچا گوجرہ کے مہران خان، چک نمبر 284 ج ب کے شعیب علی اور چک نمبر 371 ج ب کے تیمور کو حراست میں لے لیا جو بدکاری کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور لڑکیوں سے سودے بازی میں مصروف تھے سٹی پولیس نے انکے قبضہ سے سودے بازی کی رقم بھی برآمد کرلی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں