تھانہ صدر کے ایس ایچ اوکو تبدیل کیا جائے، صدر بارکمالیہ

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ریاض علی خاں اور جنرل سیکرٹری طارق زمان بھٹی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھانہ صدر کمالیہ میں مبینہ طور پر ایس ایچ او وسیم اسلم گورایہ کی ایما پر کرپشن اور ٹاٹ مافیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ تھانہ صدر کمالیہ میں کرپشن میں اضافہ ہو چکا ہے اور ٹاٹ مافیا کا راج قائم ہے جس کے باعث عام شہریوں اور وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں