61

تھانہ صدر کے علاقہ سے ملنے والی نعش گمشدہ نوجوان کی نکلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ جھاڑیوں سے 8 روز پرانی ملنے والی لاش بچیکی کے رہائشی 25سالہ نوجوان کی نکلی، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 112 گ ب کے قریب جھاڑیوں میں نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او ریاض اٹھوال نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لیکر شناخت کیلئے اعلانات کروائے پولیس کے مطابق لاش کی شناخت راول رحمان ساکن بچیکی کے نام سے ہوئی ہے جس کی گمشدگی کی رپورٹ 8 مئی 2024 کو بچیکی پولیس نے درج رجسٹرڈ کی تھی پولیس تھانہ صدر نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں