تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار)تھانہ صدرگوجرہ کے علاقہ میںڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تین موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے راہ گیروں کو مال وزر سے مال وزر چھین لیا،جبکہ ڈاکوئوں نے ایک شخص کو فائرنگ کر دکے شدید زخمی کر دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 94 ج ب کا محمد عرفا ن موٹر سا ئیکل پر گاؤ ں سے شہر کی طرف آ رہا تھا کہ گاؤ ں کے قریب پکا انا روڈ پر تین موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے بیس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ واردات کی اطلاع ملنے پر ریڑھی پر جا نیوا لے شخص سلطا ن نے سڑک کے درمیا ن میں ریڑھی کھڑی کر دی اور ڈا کوؤ ں کو روکنے کی کوشش کی جس پر موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے سلطا ن پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ڈا کو فرار ہونے میں کا میا ب ہو گئے شدید زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری واردات میںچک نمبر356ج ب کاگلزاراور غلام حسین موٹر سائیکل رکشہ پر سوارگائوں واپس جارہے تھے کہ راستہ میںموٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے ان کو اسلحہ کے زور پر روک لیااوران سے مجموعی طور پر 35 ہزارروپے چھین لئے۔اور کامیاب وارادتوں کے بعد فرارہو گئے۔ وارداتوں کی اطلا ع صدر پو لیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں