تھانہ لالیاں کے علاقہ سے سیشن جج کا جعلی ریڈر گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)تھانہ لالیاں کوٹ اسماعیل پل ایس آئی تھانہ جہانگر کی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی تھانہ لالیاں کے علاقہ ڈاور سے جعلی ریڈر سیشن جج گرفتارلیا،جعلی ریڈرسیشن جج شیرافگن نے سادہ لوح انسانوں سے لاکھوں روپے نوکری کے نام پر بٹورے،تھانہ لالیاں کے رہائشی تیمورالحسن کی مدعیت میں فراڈ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ لالیاں کے علاقہ کے رہائشی شیرافگن ولد ممتاز محمد قوم ہرل نے خود کو سیشن جج کا جعلی لیڈر شو کر کے سادہ لوح لوگوں سے نوکری دلوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے جس پرSIدانش جہانگیر تھانہ لالیاں از کوٹ اسماعیل پل نے تیمور الحسن کی مدعیت میں تھانہ لالیاں میں شیرافگن کے خلاف 420,419ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا پولیس کی جانب سے مزید کاروائی کا سلسلہ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں