تھانہ ماموں کانجن نے منشیات فروش کو قابوکر لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) پولیس تھانہ ماموں کانجن نے منشیات فروش سے ایک کلو تین سو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ ظفر چوک روڈ پر پولیس تھانہ ماموں کانجن نے نفری کے ہمراہ احسان چوک کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ 551گ ب کی طرف سے آنے والے مشکوک شخص شفقت عباس سکنہ 548گ ب کو روک لیا جس سے دوران تلاشی اس کے قبضہ سے ایک کلو تین سو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی جس کیخلاف بجرم منشیات ایکٹ 9Cکے تحت مقدمہ درج کردیاگیا ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں