ماموں کانجن (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن رائے آصف نے ہمراہ پولیس پارٹی مخبری پرڈکیتی کے 27 مقدمات میں مطلوب شرکا ڈکیٹ گینگ کے چار ارکان قاسم، عمران، تنویر، امین کو پکڑ لیا ملزمان سے ڈکیتی میں چھینے گئے سات موٹرسائیکلیں، نقدی رقم5 لاکھ 31 ہزار روپے، دو پسٹل برآمد کر لئے گئے ملزمان تھانہ ماموں کانجن میں ڈکیتی کے 27 مقدمات میں ملوث تھے’ علاقہ ماموں کانجن میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے پولیس کے مطابق شرکا ڈکیٹ گینگ کے دیگر ساتھی بھی بہت جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔
34