45

تھانہ ماموں کانجن نے 4بجلی چوروں کودھرلیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) پولیس تھانہ ماموں کانجن نے بجلی چوری کرنے پر چار افراد پر مقدمہ درج کر دیا’ تفصیلات کے مطابق فیسکو کلیانوالہ ٹاسک فورس ٹیم اظہر علی اور اختر علی نے دوران چیکنگ چار افراد کو واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا جس پر مقامی پولیس نے بجلی چوری کر نے پر چار افراد فیصل رحمان،علی شیر،عرفان،اللہ دتہ کیخلاف بجرم 462Jکے تحت مقدمہ درج کر دیا’ فیسکو ٹاسک فورس ٹیم کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائینگی بجلی چورکسی بھی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں