3

تھانہ ٹھیکریوالہ نے آئس سپلائی کرنے والا دھر لیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے آئس سپلائی کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے و یژ ن منشیات سے پاک پنجاب کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ عابد جٹ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا ساجد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نوجوا ن نسل کو آئس سپلائی کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد لاکھو ں مالیت کی آئس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں