تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ سے قیمتی مویشیوں،موٹرسائیکلز کی چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سے قیمتی گائے ،بکریاں،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیا روزانہ کی بنیاد پر چوری ہونے کا سلسلہ جاری، ،تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 73 جھپال کے رہائشی غلام مقبول حسین ولد عبدالطیف کے ڈیرے سے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور ایک عدد راس گائے اور بچھڑا مالیت تقریبا 300000تین لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے اکرم علی ولد محمد رمضان سکنہ 241چینچل سنگھ والا کے ڈیرے سے چور 2 شاخ بکرے مالیت تقریبا اسی ہزار 80000 لے کر فرار ہو گئے احسن سلیم ولد محمد سلیم سکنہ 49منڈا پنڈگھر کا سودا سلف لانے کیلئے سبزی منڈی سدھار دوکان نمبر 69پر موٹر سائیکل کھڑی کی تو نا معلوم چور موٹر سائیکل نمبری FDP6470ماڈل 2010لے کر غائب ہو گئے ،زوالفقار علی ولد محمد اسحاق سکنہ 63مہتہ اپنی موٹر سائیکل پٹرول پمپ پہ پارک کر کے فیصل آباد سے واپس آیا تو موٹر سائیکل نمبریFDM1666سپر ایشیا مالیت تقریبا 35000نا معلوم چوری لے کر فرار ہو گے ،محمد آصف ولد بشیر احمد سکنہ 68کے ڈیرے سے نا معلوم چور 3شاخ بکریاں مالیت تقریبا دو لاکھ 200000لے کر فرار ہو گئے ،محمد سرفراز ولد بہادر سکنہ 245عباس پور اور محمد عدنان ولد سلطان اپنے گھر جا رہے تھے کہ ڈنگا پھاٹک کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر روک کر طلائی انگھوٹی مالیت ڈیڑھ لاکھ 150000اور ایک لاکھ پجہتر ہزارو پے 175000نقدی رقم اور عدنان سے موبائل فون اور 3500روپے نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں