تھانہ ٹھیکری والہ کے علاہ رتنا میں بیوہ خاتون نے عاشق کو قتل کردیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ رتنا میں بیوہ خاتون نے عاشق کو قتل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 89رتنا کی رہائشی36سالہ شبانہ بیوہ ارشاد کے ساتھ محمد ارسلان ولد سلیم سکنہ 67سدھار کے ساتھ مراسم قائم تھے ارسلان شبانہ کے گھر کا بیرونی دروازہ پھلانگ کر داخل ہونے لگا تو نیچے گر گیا نیچے گرنے پر شبانہ نے کسی کند آلہ سے اس کے سرپر وار کیا جس سے محمد ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ ملزمہ شبانہ نے 15کو فون پر اطلاع دی کہ محمد ارسلان گیٹ کو پھلانگتے ہوئے گر کر جاںبحق ہو گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جمشید قمر ،محمد حنیف ،نوید اسلم اور ڈی ایس پی سرکل صدر بھی موقع پر پہنچ گئے اور تمام شواہد جمع کر لئے گئے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں