ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) تھانہ یارک پر رات گئے دہشتگردوں کا دستی بموں سمیت بھاری ہتھیاروں سے حملہ’ پولیس نے جوابی فائرنگ سے حملہ پسپا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جدید اسلحہ سے مسلح دہشتگردو ںنے رات گئے سی پیک کیمپ کے قریب تھانہ یارک پر دستی بموں سمیت بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا ‘پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرکے ان کو بھرپور جواب دیا ‘جس کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے تاہم اس حملے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے’ ودسری جانب ضلع بھر کے تھانوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔
43