46

تھانے دہشت گردوں کاحملہ ، 5ااہلکار شہید

ڈی آئی خان(نامہ نگار)ڈی آئی خان میں تھانہ درابن پر دہشتگردوں کے حملے میں5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن پر دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کیا جس میں حملہ آوروں نے تھانے کے مین گیٹ پربارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے5اہلکار شہید ہو گئے، دہشتگردوں نے تھانے کے قریب فائرنگ بھی کی جس سے 12 اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی، بارود سے بھری گاڑی کے حملے میں تھانے کی چھت گرگئی جب کہ اس دوران 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جبکہ تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی، درابن اور میں سکیورٹی فورسیسز کا سرچ آپریشن جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں