تھانے سے موٹر سائیکل رکشہ چوری،SHOاور محرر کے کار خاص باپ بیٹا ملوث نکلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے اندر سے شہری کے موٹرسائیکل رکشہ چوری کا معاملہ’ ایس ایچ او اور محرر کے کارخاص باپ بیٹا ملوث نکلے’ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے نوٹس لینے پر پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں شہری کا تھانہ غلام محمد آباد کے اندر سے نامعلوم چور اس کا موٹرسائیکل رکشہ غائب ہو گیا۔ مذکورہ شہری کے شور شرابا پر پولیس نے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی۔ تاہم تھانہ کے اندر سے شہری کا موٹرسائیکل رکشہ چوری کا معاملہ اعلی ٰحکام تک پہنچا تو سی پی او کے نوٹس لینے پر غلام محمد آباد پولیس نے افضال باپ بیٹا کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ باپ بیٹا کافی عرصہ سے تھانہ غلام محمد آباد میں آنے والے افسران کی آئو بھگت کرتے چلے آ رہے تھے اور تھانہ محرر کی بھی آشیرباد حاصل تھی۔ افسران کی خدمت کرنا ان کا شیوہ تھا۔ پولیس افسران کی آشیرباد پر تھانے آنے والے سائلین سے نذرانے بھی وصول کرتے تھے۔ تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں