تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی تیاریاں شروع، کاسٹ کیا ہوگی؟

ممبئی (شوبز نیوز) عامر خان اور کرینہ کپور کی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کی کاسٹ سیکوئل کے لیے دوبارہ اکٹھی ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2009 کی مشہور فلم 3 ایدیٹس کا سیکوئل آنے کو تیار ہے جس میں عامر خان، کرینہ کپور، آر مادھون اور شرمن جوشی اپنے کرداروں کو دوبارہ نبھائیں گے۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق اسکرپٹ لاک کردیا گیا ہے اور ٹیم اس کے لیے بے حد پرجوش ہے۔کہانی کا تسلسل جاری رہے گا تقریبا 15 سال بعد جب کرداروں کے کلائمکس سین میں الگ الگ طریقے اختیار کیے جائیں گے اور ایک نئے ایڈونچر کے ساتھ دوبارہ اکٹھے ہوں گے یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب راج کمار ہیرانی اور عامر خان نے مبینہ طور پر دادا صاحب پھالکے پر بننے والی اپنی بائیو پک پر کام روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں