تھیلیسیمیا کی سکریننگ کو مزید فروغ دیا جائے گا،خواجہ سلمان رفیق

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں محفوظ انتقال خون کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ بلڈ بینک کی مانیٹرنگ کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کی، جبکہ پارلیمانی سیکرٹری سید ضیا اللہ شاہ، ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر معصوم نے بھی شرکت کی۔وزیر نے بتایا کہ محفوظ انتقال خون کی استعدادکار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اب تک 4,30,569 افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے جبکہ 3,90,080 افراد کو جینیاتی مشاورت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی سکریننگ کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ بیماری کے پھیلا کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں