مظفر گڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں تیزاب حملے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق خاتون 1 ماہ سے نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج تھی۔خاتون کی وفات کے بعد واقعے میں تیزاب پھینکے جانے سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق گھر میں سوئی 2 خواتین اور ایک بچی پر رشتے داروں نے تیزاب پھینکا تھا۔ واقعے میں ملوث 4 ملزمان گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں۔
13