تیزاب گردی کیس’ مجرمہ کو 25سال قید کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال نے تھانہ لنگرانہ چنیوٹ کے تیزاب کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمہ نعیمہ بی بی کو 25سال قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ اس کے ساتھی ملزم شان علی کو بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں مارچ 2025ء کے دوران ملزمہ نعیمہ بی بی نے ساتھی شان علی کیساتھ مل کر مبینہ طور پر ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر فیصل پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ جسکی وجہ سے فیصل بری طرح جھلس گیا۔ تاہم لنگرانہ پولیس نے مجرمہ نعیمہ بی بی اور اس کے آشنا شان کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرمہ نعیمہ بی بی کو 25سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں